ہیڈ لائنز

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی پر فرد جرم عائد

گوجرانوالہ(آن لائن ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف کرپشن اور کک بیک کے مقدمہ میں فرد جرم عائد کردی گئی ہےدنیا نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی سپیشل کورٹ نے محمد خان بھٹی پر فرد جرم عائد کی گئی ، محمد خان بھٹی پر ایف آئی آر میں کرپشن اور کک بیک لینے کا الزام ہے۔محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت میں عائد فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی۔ محمد خان بھٹی نے صحت جرم تسلیم کرنے سے انکار کیا۔ عدالت نے 28 مارچ کو استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا گیا ہے ۔

ایف آئی اے کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں 17 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے سڑک تعمیر کی گئی ہے محمد خان بھٹی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ٹھیکہ نوید کنسٹرکشن کمپنی کو دلوایا۔ سڑک کی تعمی سے قبل ہی ٹھیکیدار کو ادائیگی بھی کر دی گئی ،ایف آئی آر نے مزید بتایا کہ تعمیر کی گئی سڑک غیر معیاری اور ناقص ہے

0 Comments

براہ کرم تبصرہ باکس میں کوئی بھی اسپیم لنکس شامل نہ کریں۔

Translate

Type and hit Enter to search

Close