ہیڈ لائنز

نیا تعلیمی سال :سرکاری سکولوں میں 2لاکھ نئے بچوں کے داخلے کا ٹارگٹ مقررکر دیا گیا



گوجرانوالہ ( آن لائن) سیشن 2024کے لیے گوجرانوالہ ریجن کے 7ہزارسے  زائد سرکاری سکولوں میں 2لاکھ نئے بچوں کے داخلے کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے ۔محکمہ کی طرف سے تمام سکولوں میں داخلہ ڈیسک قائم کرنے اور تشہیری مہم چلانے کا کہہ دیا گیا ہے اوریہ بھی کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ ریجن کے سات ہزار دو سواٹھتر سرکاری ،ایلیمنٹری ،ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں انیس لاکھ تریپن ہزار سے زائد بچے مختلف کلاسز مین زیر تعلیم ہیں امسال دس فیصد زائد دخلوں کے ساتھ گوجرانوالہ ،منڈی بہاؤالدین ، سیالکوٹ ، نارووال، حافظ آباد، اور گجرات کے سکولوں میں دو لاکھ نئے بچوں کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے ۔داخلے دو فیز میں مکمل کیے جائیں گے ۔پہلا فیز یکم مارچ سے 31مئی اور دوسرا فیز 15اگست سے 31اکتوبر تک چلے گاریجن گوجرانوالہ کے پندرہ سو 75پرائمری ،ایلیمنٹری ،ہائی اورہائیر سیکنڈری سکولوں میں چارلاکھ 38ہزار 154طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں ،ان بچوں کی تعداد کے مطابق ڈسٹرکٹ بھر کے سکولوں میں مزید 40ہزار مختلف کلاسز کے بچوں کو داخل کیاجائے گا محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے داخلوں کا بروقت ٹارگٹ مکمل کرنے کے لیے تمام سکولوں میں داخلہ ڈیسک قائم کرنے اور بھر پور تشہیری مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے دوسری طرف محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ جو داخلہ ٹارگٹ متعلقہ اتھارٹی کی طرف سے ملا اس سے زائد بچے داخل کرنے کی کوشش کریں گے تمام سکولوں کو بھر پور داخلہ مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

0 Comments

براہ کرم تبصرہ باکس میں کوئی بھی اسپیم لنکس شامل نہ کریں۔

Translate

Type and hit Enter to search

Close