ہیڈ لائنز

ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین کی 2 قومی اور 4 صوبائی نشستوں پرمقابلہ ،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواربرابر۔



ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین کی 2قومی اور 4 صوبائی نشستوں پرمقابلہ ہوا جس میں 1قومی اور دو صوبائی نشستیں پی ٹی آئی کے
 حمایت یافتہ امیدواروں نے حاصل کی اسی طرح ایک قومی اور دوصوبائی نشستیں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے اپنے نام کر لیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں ضلع منڈی بہاؤالدین کے این اے 68منڈی بہاؤالدین سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مشاہد رضا اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار حاجی امتیاز احمد چوہدری کے درمیان مقابلہ ہو ا جس میں حاجی امتیاز احمد چوہدری نے 166093ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مشاہدرضا نے صرف 70926ووٹ حاصل کیے اسی طرح این اے 69منڈی بہاؤالدین -2میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ناصر اقبال بوسال نے 113285ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی اور ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امید وار کوثر پروین بھٹی نے 106768ووٹ حاصل کیے اس قومی اسمبلی کیلئے ضلع منڈی بہاؤالدین کے عوام نے ایک سیٹ پر پی ٹی آئی کے امیدوار کو جتوایا اور دوسری سیٹ پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کو۔اسی طرح منڈی بہاوالدین کے چار صوبائی نشتوں پر بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں پی پی 40منڈی بہاؤالدین سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار زرناب شیر اور حمیدہ میاں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں زرناب شیر کو کامیابی حاصل ہوئی انہوں نے 74460ووٹ حاصل کیے اور حمیدہ میاں نے 46093ووٹ حاصل کیے ۔پی پی 41منڈی بہاؤالدین میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار باسمہ ریاض چوہدری نے 70159ووٹ حاصل کیے اور ان کے مدمقابل مسلم لیگ نے امیدوار سید طارق یعقوب رضوی نے 25481ووٹ حاصل کیے اسی طرح پی پی 42منڈی بہاؤالدین میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ساجد احمد خاں بھٹی آزاد امیدوار نے 35945ووٹ حاصل کیے اور ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار خالد محمود رانجھا نے 39767ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ۔اسی طرح منڈی بہاؤالدین کے حلقہ پی پی 43 میں چوہدری اختر بوسال مسلم لیگ ن کے امیدوار نے 45566ووٹ حاصل کیے اور ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد نواز نے 37887ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر رہے منڈی بہاؤالدین کی عوام نے الیکشن 2024میں بھر پور حصہ لیا اور اپنی آزادانہ رائے کا اظہار کیا ۔پر امن انتخابات کے انعقاد پر تمام انتظامیہ اور لاء انفورس منٹ ایجنسیز داد کی مستحق ہیں اور اساتذہ سمیت دیگر ملازمین نے مشکل حالات میں دور دراز علاقوں میں غیر جانبدارانہ ،شفاف اور دیانتداری سے اس قومی فریضہ کو سرانجام دیا جس پر وہ داد کی مستحق ہیں ۔

0 Comments

براہ کرم تبصرہ باکس میں کوئی بھی اسپیم لنکس شامل نہ کریں۔

Translate

Type and hit Enter to search

Close