ہیڈ لائنز

شہباز شریف نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ایوان صدر میں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہوئے ۔اس کے علاوہ آصف زرداری، نوازشریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی  بھی تقریب میں شریک تھے ۔جب کہ مختلف ممالک کے سفیروں نے  بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی ۔

 

 وزیراعظم شہبازشریف کی حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم آفس کے عملے کا تعارف کرایا گیا۔ اس دوران وزیراعظم نے عملے سے مصافحہ بھی کیا۔علاوہ ازیں شہباز شریف سے نگران وزیراعظم کے منصب سے سبکدوش ہونے والے انوارالحق کاکڑ کی ملاقات بھی ہوئی ۔

 

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعظم منتخب ہوئے ، جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاص

0 Comments

براہ کرم تبصرہ باکس میں کوئی بھی اسپیم لنکس شامل نہ کریں۔

Translate

Type and hit Enter to search

Close