ہیڈ لائنز

پنجاب ٹیچر یونین اپنےاساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ،نواز انجم گوندل صدر پی ٹی یو ،چوہدری بشیروڑائچ

نمائندہ ( پی ٹی یو )پنجاب ٹیچرز یونین منڈی بہاؤالدین اپنے غیور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے نواز انجم گوندل،چوہدری بشیروڑائچ ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب ٹیچر یونین  ضلع منڈی بہاؤالدین کے صدر محمد نواز گوندل نے اپنے بیان میں کہاکہ انھوں نے جنرل الیکشن میں اپنے عہدے کی پاسداری کرتے ہوئے احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے الیکشن کو بروقت اور شفافیت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا لیکن افسوس ضلع منڈی بہاؤالدین میں اساتذہ کو دو دن ذلیل وخوار کیا گیا ،دوسرے محکموں نے اپنی ڈیوٹیاں کٹوا لیں جب کسی سفارشی نے ڈیوٹی کٹوائی توPST فیمیل اساتذہ کوبھی پریذائیڈنگ آفیسر تعینات کر دیا  گیارات بارہ بجے فون کیا گیا کہ ابھی ROآفس پہنچیں پھر سامان لینا چار چارجگہوں پر تین تین گھنٹے قطار میں  کھڑا رہنے کے بعد سامان لیا اور رزلٹ جمع کراتے ہوئے ساری رات ٹھنڈ میں کھڑے رہنے سے اکثر اساتذہ  بیمار ہوگئے انتظامیہ کی نااہلی کی بدولت ملازمین پریشان ہوئے  سامان تقسیم کرتے ہو ئے اگر کاؤنٹر زیادہ بنا دیے جاتے تو پریشانی کم ہو سکتی تھی اس دفعہ ایمزموبائل اور آنلائن رزلٹ کا زیرو فیصد فائدہ نہ ہوا  ظلم یہ ہوا کہ کئی اساتذہ کی ڈیوٹیاں  ۹۰ کلومیٹر سے بھی زیادہ فاصلے پر لگائی گئیں Roآفس تک ملازمین کو سواری کا بندوبست  نہ تھا لیکن رات ایک بجے گھروں کو واپس جانے کے لیے کو ئی انتظام نہ ہونے کی بدولت اکثریت کو رات ROآفس گزارنی پڑی  لیکن ہمیں فخر ہے کہ اساتذہ نے قومی فریضہ سمجھ کر احسن طریقہ سے الیکشن ڈیوٹی سر انجام دی اور جو رزلٹ تھے وہ شفاف پہنچائے جو رزلٹ سنائے گئے وہ RO کی ذمہ داری تھی ہم اساتذہ بری الذمہ ہیں انشااللہ آئندہ الیکشن میں اساتذہ کی پریشانی کم کرنے کے لیے تجاویز دیں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری ارشد ڈڈ میڈیا ایڈوائزر پی ٹی یو پنجاب ، تقی حسنین ،اطہر اقبال ، مدثر بخاری  ،شاہد رسول ، محمد آسف سیماب، ملک طفیل،ملک شاہد اعوان ،لیاقت علی چیمہ ، قیصر شہزاد تارڑ ، کبیر عباس گوندل ،نعیم شہزاد، عمر گوندل رکنانہ  ودیگر تھے ۔


0 Comments

براہ کرم تبصرہ باکس میں کوئی بھی اسپیم لنکس شامل نہ کریں۔

Translate

Type and hit Enter to search

Close