ہیڈ لائنز

گوجرانوالہ بورڈ کی ڈیوٹیز کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

 

گوجرانوالہ بورڈ کی ڈیوٹیز کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد۔منڈی بہاؤالدین ( نمائندہ پی ٹی یو نیوز )تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوجرانوالہ بورڈ کی ڈیوٹیز کے حوالے سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج منڈی بہاؤالدین میں میٹنگ کاانعقاد ہوا جس میں کنٹرولر امتحانات اور ان کے عملہ نے اساتذہ کو میٹرک امتحان اینول 2024 کے حوالے سےبریفنگ دی اور  ڈیوٹی آرڈرز تقسیم کیے  جس میں انہوں نے کہاکہ تمام اساتذہ کے ڈیوٹی معاوضہ جات ریوائز کر دیے گئے ہیں سپرنٹنڈنٹ کو ایک ٹائم ڈیوٹی کا معاوضہ 1500روپے اور دو ٹائم کا 2000روپے ملے گا اسی طرح ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کا معاوضہ ایک ٹائم 1000روپے اور دو ٹائم 1500کر دیا گیا ہے نگران کا معاوضہ ایک ٹائم 800اور دو ٹائم 1200کر دیا گیا ہے کلرک کی سیٹ ختم کر دی گئی ہے تمام اساتذہ کو ہمارے عملے کی جانب سے ان کی سہولت کے مطابق تعینات کیا گیا ہے ڈیوٹی آرڈرز بذریعہ ڈاک سپروائزری سٹاف کو مل چکے ہیں وہ اپنے آرڈرز وصول کر لیں اور وہ اساتذہ جو سمجھتے ہیں کہ وہ ان کو اپنی ڈیوٹی پر آنے جانے کیلئے  دقت کا سامنا ہے انہیں بھی ہمارا عملہ اسٹیشن تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرنے کی ہر ممکن کو شش کرے گا ۔تا ہم  گزشتہ امتحانات میں ہونے والی غلطیوں سے بچا جائے اور بہترین طریقے سے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برؤئے کا ر لاتے ہوئے امتحان لیاجائے ۔اور سوالیہ پرچہ جات کا لفافہ عین مقررہ وقت کے مطابق اوپن کیاجائے اور موبائل فون امتحانی سنٹر میں موجود کسی کے پاس بھی نہیں ہونا چاہیے وہ آر آئی کو امتحان شروع ہونے سے قبل جمع کروائے جائیں ۔امتحان 2024کیلئے بورڈ ہدایات پر عمل کیاجائے ۔اس موقع پر ڈی ای سیکنڈری محمد نواز جعفری نے اپنے خطاب میں کہاکہ بورڈ کی طرف سے جن اساتذہ کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے چاہے وہ ڈیوٹی ضلع کے کسی بھی کونے میں لگی ہو وہاں اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور انہوں نے اس موقع پر اساتذہ کی صلاحیتونں کی تعریف بھی کی ہے ۔


0 Comments

براہ کرم تبصرہ باکس میں کوئی بھی اسپیم لنکس شامل نہ کریں۔

Translate

Type and hit Enter to search

Close