ہیڈ لائنز

گورنمنٹ ہائی سکول مانگٹ میں شجر کاری مہم کا آغازہوگیا

 

مانگٹ (نمائندہ پی ٹی یو نیوز)گورنمنٹ ہائی سکول مانگٹ میں شجر کاری مہم کا آغازہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمحسن انسانیت ویلفیئر سوسائٹی مانگٹ نے گورنمنٹ ہائی سکول مانگٹ کو 24پھول دار پودوں کا تحفہ دیا۔زمہ داران محسن انسانیت ویلفیئر سوسائٹی مانگٹ جن میں عمران بشیر ،ڈاکٹر غلام مصطفٰی ، ظہوراحمد ، محمد شاہد ودیگر نے سرپرست اعلی علامہ محمد اجمل کی قیادت میں گورنمنٹ ہائی سکول مانگٹ کا دورہ کیا اور 24پھول دار پودوں کا عطیہ دے کر باقاعدہ سکول سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا اساتذہ اور کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے طلباء جن میں حسان اطہر ، ثقلین عمران ، رانا ارمان ودیگر نے ان کی شجرکاری کے سلسلہ میں کی جانے والے کوششوں کو سراہا اور سرسبزوشاداب پاکستان بنانے کے لیے اساتذہ ،طلبااور محسن انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کے اراکین نے دعامانگی جس میں ہیڈ ماسٹر مدرسہ ہذا محمد ارشد محمود،اطہر اقبال ، منظور احسن بھٹی ، ملک محمد اکرم، محمد آصف ،غلام مصطفٰی ، وقار احمد ودیگر نے شرکت کی مولانا علامہ حافظ محمد اجمل نے دعاکروائی اور اراکین کی کاوشوں کو سراہا ۔


0 Comments

براہ کرم تبصرہ باکس میں کوئی بھی اسپیم لنکس شامل نہ کریں۔

Translate

Type and hit Enter to search

Close