ہیڈ لائنز

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا


 

ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ نے  پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے چلڈرن ہسپتال میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا با قاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں گھر گھر جا کرپانچ سال تک کے 3 لاکھ 24 ہزار 622 بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گی،پولیو مہم کے لئے محکمہ صحت کے 2،922 ورکرز پر مشتمل 70 فکسڈ ٹیمیں، 45 ٹرانزٹ پوائنٹس ٹیمیں، گھر گھر جانے والی 1،225 ٹیمیں، 70 یوسی ایم اوز جبکہ 242 ایریا انچارجز مقرر کئے گئے ہیں ،ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کا کہنا تھا کہ عملی اقدامات سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے، انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی کی خود مانیٹرنگ کریں گے اور قطرے پلانے والی ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ کی جائےگی ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے پھول جیسے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے حفا ظتی قطرے ضرور پلائیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں چلڈرن ہسپتال سے مین روڈ تک آگاہی واک بھی منعقد ہوئی۔

 

 

 

 


0 Comments

براہ کرم تبصرہ باکس میں کوئی بھی اسپیم لنکس شامل نہ کریں۔

Translate

Type and hit Enter to search

Close