ہیڈ لائنز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بڑا اعلان کر دیا ،طلباء کو لیپ ٹاپس کے علاوہ کیا کیا چیزیں دی جائیں گی؟


 


لاہور (آن لائن)نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے طلباء کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپس کے علاوہ ٹیبلٹ اور آئی پیڈز بھی دیئے جائیں گے۔ اور میرٹ پر آنے والے طلباء کو بیرون ملک تعلیم دلوائی جائے گی ،مریم نواز کا کہناتھا کہ  میرے دل کے بہت قریب جو ایجنڈا ہے وہ نوجوان کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے ۔اس پر میری خصوصی توجہ رہیگی  اسے آج سے ہی دیکھ رہی ہوں  میرا پلان تیار ہے ، پروگرامز بنا لیے گئے ہیں۔ اگر کوئی بچہ پڑھنا چا ہتاہے تو میرٹ پر آتاہے اور اعلیٰ تعلیم کیلئے وسائل نہیں ہے ۔اس کیلئے حکومت پنجاب وسائل فراہم کرے گی ، اس کیلئے ہم نہ صرف پنجاب ایجوکیشن انڈونمنٹ فنڈ کو بحال کریں گے ۔ اور جو فیس دے چکے ہیں انہیں واپس کی جائیگی ۔ ہمارے بہت سے طلباء ایسے ہیں جن کے پاس صلاحیت اور میرٹ ہے انہیں دنیا کی معروف یونیورسٹیوں میں داخلہ لے کر دیں کے ہم میرٹ بنائیں گے ،جو نوجوان اس میرٹ پر پورا اترےگا ، اس کا انٹرنیشنل یونیورسٹیوںکا پورا خرچہ حکومت دے گی ۔یوتھ لون پروگرام بھی ہے ۔ 2013 میں نوازشریف نے پرائم منسٹر یوتھ لون پروگرام لانچ کیا تھا۔اس سکیم کو دوبارہ لائیں گے ۔اس میں لیپ ٹاپ سکیم بھی شامل ہے ، آئی پیڈ بھی فراہم کریں گے ۔ٹیبلٹ بھی دیں گے ، جو آپ کی ضرورت ہے ، وہ سب فراہم کریں گے ۔ حکومت پنجاب کے وسائل میں نوجوانوں کیلئے مہیا کروں گی۔ ہمارے انٹرن شپ پروگرامز ہیں ۔بہت سارے اداروں میں چل رہے ہیں، لیکن ان کے پیسے نہیں ملتے ، میں نےاداروں کو کہاہے کہ انٹرن شپ پر پیسے دیئے جائیں اور کم از کم ماہانہ 25 ہزار دیئے جائیں۔تاکہ وہ اپنی ٹریننگ بھی لے اور خرچہ بھی اٹھا سکے۔ 

0 Comments

براہ کرم تبصرہ باکس میں کوئی بھی اسپیم لنکس شامل نہ کریں۔

Translate

Type and hit Enter to search

Close