ہیڈ لائنز

اب بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی ۔


 

اب بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ضلع بھر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے حوالے سے ضلع کی ایکسیڈینٹل ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم اورڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122عمران خان مانگٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی, ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122عمران خان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ضلع بھر میں گزشتہ  ایک ماہ کے دوران ہونے والے حادثات کی رپورٹ پیش کی اور بتا یاان حادثات کے ہونے کی وجوہات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔حادثات ہونے کی نمایاں وجوہات بارے اورٹریفک قوانین کی لاعلمی اور ان پر عمل پیرا نہ ہونا ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا، تیز رفتاری اور کم عمر ڈرائیور وغیرہ ہیں۔جس پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے بریفنگ سننے کے بعد کہا کہ والدین میں اس بات کی آگاہی پیدا کی جائے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل اور گاڑی کی ڈرائیونگ نہ کرنے دیں ،انہوں نے ٹریفک افسران کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے انہوں نے ہدایت کی کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کو کسی صورت شاہراہوں پر نہ آنے دیا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں نہ صرف بھاری چالان کئے جائیں ،بلکہ ان گاڑیوں کو تھانوں میں بھی بند کر دیا جائے۔ان اقدامات سے ہم ممکنہ ٹریفک حادثات میں کافی حد تک کمی لا سکتے ہیں ۔

 


0 Comments

براہ کرم تبصرہ باکس میں کوئی بھی اسپیم لنکس شامل نہ کریں۔

Translate

Type and hit Enter to search

Close