ہیڈ لائنز

پی ایس ایل 9میں لاہور قلندر کی شکست کا سلسلہ نہ رک سکا۔


 

لاہور (آن لائن) پاکستان سپر لیگ 9 کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطان نے لاہور قلندر کو ساٹھ رنز سے شکست دے دی۔ 21، رنز ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم17ویں اوور میں 154رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہے ،صاحبزادہ فرحان31، فخرزمان 23اور ڈیرڈوسن30 رنز بناکر نمایاں رہےہیں ملتان سلطان کے باؤلراسامہ میر نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاہے تفصیلات کے مطابق میچ کا ٹاس ملتان سلطانز نے جیتا تو کپتان محمد رضوان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور میچ شروع ہو ا تو اوپنرز محمد رضوان اورہینڈرکس کریز پر آئےانہوں نے  پہلے اوور میں ہی قلندرز  کپتان  شاہین آفریدی نے محمد رضوان کو بولڈ کر دیا۔ انہوں نے کوئی رن نہیں بنایاتھا۔74 کے مجموعی سکور پرہینڈرکس نے سکندر رضا کی گیند پر کیچ دے دیا جسے صاحبزادہ فرحان نے پکڑااور انہوں نے 40رنز بنائے۔ عثمان خان اور طیب طاہر نے طویل پارٹنر شپ کے دوران14 ویں اوور کے اختتام پر مجموعی سکور144 رنز تک پہنچا دیاتھا طیب طاہر کو  براتھ ویٹ نے151 کے مجموعے پر پویلین کی راہ دکھائی تو عثمان خان اور افتخار احمد نے 18 ویں اوور کے اختتام پر 194 رنز بنائے انہوں نے کہاکہ عثمان خان  کو 96 رنز پر شاہین آفریدی نے شکار کرلیا، ان کا کیچ سلمان فیاض نے پکڑا۔ یوں 20 اوور کے اختتام پر ملتان سلطانز نے4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنالئےتھے واضح رہے کہ شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز آج پہلا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، ابھی تک کھیلے گئے 5 میچوں میں سے کسی ایک میچ میں بھی قلندرز نے فتح حاصل نہیں کی ہے ،دوسری جانب ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 9 کے 5 میں سے 4 میچز اپنے نام کئے ہیں۔


0 Comments

براہ کرم تبصرہ باکس میں کوئی بھی اسپیم لنکس شامل نہ کریں۔

Translate

Type and hit Enter to search

Close